۸ آذر ۱۴۰۳ |۲۶ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 28, 2024
جموں و کشمیر کے نوجوانوں کا شہید قاسم سلیمانی اور شہدائے مدافعین حرم سے تجدید عہد

حوزہ/ ہندوستان کے زیر انتظام ریاست جموں و کشمیر کے صوبہ جموں کے ضلع پونچھ کے انقلابی اور غیور نوجوانوں نے شہید قاسم سلیمانی کی پہلی برسی کے موقع پر ایک دستخطی مہم کے ذریعے شہید قاسم سلیمانی اور تمام شہداء مدافعین حرم سے تجدید عہد کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ہندوستان کے زیر انتظام ریاست جموں و کشمیر کے صوبہ جموں کے ضلع پونچھ کے انقلابی اور غیور نوجوانوں نے شہید قاسم سلیمانی کی پہلی برسی کے موقع پر ایک دستخطی مہم کے ذریعے شہید قاسم سلیمانی اور تمام شہداء مدافعین حرم سے تجدید عہد کیا۔

اس دستخطی مہم میں ضلع پونچھ اور تحصیل منڈی کے نوجوان خصوصی طور پر موجود تھے، کہ جنہوں نے بڑھ چڑھ کر اس دستخطی مہم میں حصہ لیا اور تحریری طور پر شہید قاسم سلیمانی سے راہ ولایت کو ادامہ دینے کا عہد کیا۔

قابل ذکر ہے کہ شہید قاسم سلیمانی کی پہلی برسی کے موقع پر تحصیل منڈی میں ایک مجلس عزا کا انعقاد کیا گیا کہ جس سے مقامی علمائے کرام بالخصوص علامہ سید مختار حسین جعفری بانی و مدیر حوزہ علمیہ امام محمد باقر علیہ السلام حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا سید کرار حسین جعفری و حجۃ الاسلام مولانا سید انعام علی نقوی صاحب نے خطاب فرمایا۔

مجلس سے پہلے شہید قاسم سلیمانی، شہید ابو مھدی المھندس اور ان کے ساتھیوں کے علو درجات کے لئے قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا اور مجلس کے آخر میں نوجوانوں نے دستخطی مہم کے ذریعے شہید قاسم سلیمانی سے تجدید عہد کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .